وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صبح سویرے اٹھتے ہی بہت ہی حیران کن خبر سنی ، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ ان کی انتھک کوشش، ولولہ اور سخت محنت نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے، ارشد آپ کو آپ کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔
What an amazing news to wake up to early this morning! Arshad Nadeem has done Pakistan proud by winning the first gold medal in Commonwealth Games. His consistency, passion & hard work hold lessons for our youth. Congratulations Arshad on your brilliant achievement.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 8, 2022
کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔ ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے۔ یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی سب سے لمبی تھرو تھی۔ تائیوان کے چاوسن چینگ 2017میں 91 اعشاریہ میٹر کی تھرو کی تھی
