Urdu

اسلام آباد: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو بھی سر کر لی۔

ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر نے والے 20 سالہ شہروز کاشف کا تعلق لاہور سے ہے، یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہروز چند دنوں میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، جو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو وہ 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر سکیں گے، خیال رہے کہ شہروز کاشف پہلے ہی 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

شہروز کاشف 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔

Related posts

احسن اقبال کا عمران خان کو فوری نااہل کرنے کا مطالبہ

Rauf ansari

یورپی یونین کی روسی تیل کی 90فیصد درآمدات پر پابندی

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، 173 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment