Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین دنیا

اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

کابل: اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں عمرخالد کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے۔ عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا۔

عمرخالد خراسانی نے گزشتہ دنوں کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا۔طالبان رہنما احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کردی۔

امریکا نے عمر خالد خراسانی کے بارے میں اطلاع دینے، زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لیے تین ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

پنجاب میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر18 ہزار پولیس اہلکار تعینات

Rauf ansari

پرویزالٰہی سے حماد اظہر کی ملاقات، خیریت دریافت کی

Rauf ansari

گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے 6 نام وزیرِ اعظم کو بھجوا دیے گئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment