پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تھانہ بنی گالا میں شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ میں اداروں کے خلاف بیان بازی اور اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع نے اب تک کو بتایا کہ شہباز گل کی گرفتاری کے وقت اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو گرفتار کر کے بنی گالہ کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
