Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتدار نا پائیدار چیز ہے ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا، اس کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اختلاف کرنا حق ہے مگر اداروں پر حملہ کرنا،بغاوت کی ترغیب دیناملک دشمنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور حواری پاکستان دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

چند روز قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ عمران خان موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کا اصلی چہرہ دکھا دیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 8 سال کے بعد ایک فیصلہ سنایا ہے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتنے زیادہ اختلافی مسئلے کے اوپر فیصلے کی مثال نہیں ملتی۔ نواز شریف کے اوپر ایک مقدمہ بنا جس میں بیٹے سے 10 ہزار تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک شخص کے خلاف فیصلہ آیا ہے جس کو سپریم کورٹ نے صادق و امین قرار دیا لیکن آج الیکش کمیشن کے فیصلے کے بعد وہ شخص فارن فنڈڈ ایجنٹ ہو چکا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کا ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ

Hassam alam

حکمراں اتحاد کا فل کورٹ بنائے جانے کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

‏تباہی سرکار کے تین سالوں میں چینی کی قیمتیں 200 فیصد تک بڑھ گئیں

Hassam alam

Leave a Comment