Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم کی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات ہوئی، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین رکن ممالک کےدرمیان تاریخی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں، جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان اور یورپی یونین کےدرمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا سبب بنے گی، پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا حامی ہے۔

یورپی یونین کے پارلیمانی وفود کے دوروں سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا، امید ہے پاکستان 2023 کے بعد جی ایس پی پلس اسکیم کا حصہ بنے گا۔ سفیر رینا کیونکا نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتی رہوں گی۔

Related posts

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Hassam alam

کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 03 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

Hassam alam

مہنگائی کا شور مچانے والوں کی کوئی تیاری نہیں تھی، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment