وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے نیشنل ہاکی اسٹڈیم لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کے انعقاد پر متعلقہ افسران کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے کے انعقاد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ لیگل نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام غیرقانونی ہے اور کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف اکھاڑ کر صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ لیگل نوٹس میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
