کابل کے مدرسے میں خودکش بم دھماکا، طالبان کے ممتازعالم دین جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے ایک ممتازعالم دین شیخ رحیم اللہ حقانی بم حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان دارالحکومت میں مقامی انٹیلی جنس کے سربراہ عبدالرحمٰن نے جمعرات کو اس بم دھماکے کی تصدیق کی ہے اور بتایاکہ ایک دینی مدرسے میں خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا تھا۔ طالبان کے چار ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک مذہبی مدرسے میں ایک ٹانگ سے معذور شخص داخل ہوا تھا اور اس نے اپنی پلاسٹک کی مصنوعی ٹانگ میں دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا جس کو اس نے دھماکے سے اڑا دیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ یہ شخص کون تھایااس دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ کارفرما ہے۔طالبان انتظامیہ نے اس بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More