Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کا 75 واں جشنِ آزادی، ملک بھر میں شاندار آتشبازی

کراچی: ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، دن کا آغاز خصوصی دعاوں اور وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہو گا۔

یوم آزادی پر مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلی گلی گلیوں، شاہراوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ملک بھر میں گلیاں، کوچے، بازار سج گئے، اہم سرکاری عمارتیں سبزوسفید روشنیوں سے نہا گئیں۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہو گی۔ مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالیں گے۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہو گی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ زکے فرائض سنبھالیں گے۔

Related posts

پی ڈی ایم کا یوم پاکستان پر مہنگائی مارچ کا فیصلہ غلط ہے

Hassam alam

معاونین خصوصی تعیناتی کیس،سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں

ibrahim ibrahim

وزیر اعظم کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment