Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔ ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے۔ آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ ملک کو معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے۔ ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈر میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی اور آج بطور وزیراعظم پھر میثاق معیشت کی پیش کش کرتا ہوں،موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اب ہم بحیثیت قوم درست سمت میں اپنے سفر کو جاری رکھیں، یوم آزادی کے موقع پر میرا دل مسرور بھی ہے اور بے چین بھی، ہم ان بحرانوں سے کیوں دوچار ہوئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہےوسائل نہ ہونے کے باوجود بھٹو کے دور میں ایٹمی پلانٹ شروع کیا، قوم نے ہولناک زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کیا، اسی قوم نے کھیل کے میدان میں پوری دنیا میں اپنا سر فخر سے بلند کیا اور دہشت گردی کو شکست دی۔ آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے۔ آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں۔ شرپسند قوتوں کو باہمی ہم آہنگی اور اتحاد سے کچل دیں گے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو سراہتا ہوں۔ 75واں یوم آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اللہ تعالی مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کو آزادی نصیب فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے اور بہت سے لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے ہیں۔ قیام پاکستان ہمارے لیے ایک بہت بڑا سبق ہے۔ ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں جس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ آئین ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ملک حاصل کیا گیا۔ شرپسند قوتوں کو ملی یکجہتی اور باہمی اتحاد سے کچل دیں گے۔ عبدالستار ایدھی اور ڈاکٹر رتھ فاو کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب تمام پاکستانیوں کی جشن آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

شہباز شریف نے کہا کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو انکا حق نہیں دے سکے لیکن ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، سابق حکومت نے 48 ارب ڈالر کا خسارہ دیا اور اب وہ ہی لوگ حقیقی آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب قومی ترانہ بجایا گیا۔لوک فنکاروں نے علاقائی رقص اوربچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔

Related posts

گروپ ایڈمنز کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

Hassam alam

صدر اور وزیراعظم منصوبہ بندی سے آئین توڑا، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment