Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورنگی کاز وے اور کراسنگ روڈ بند ہونے سے لاکھوں شہری اذیت کا شکار

ہر سال ہونے والی مشکل اس بار بھی۔ بارش کے بعد لٹھ ندی میں طغیانی کے ساتھ ہی ملیر ندی بھی بے قابو، کورنگی کاز وے اور کراسنگ روڈ زیر آب آگئی، انتظامیہ نے دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردیں، کورنگی میں داخلے کے واحد راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے کے باعث شہری شدید ازیت کا شکار۔

لٹھ ڈیم اوور فلو ہونے کی وجہ سے ملیر ندی پانی کے تیز بہاؤ کے بعد ہر سال کی طرح اس سال بھی کورنگی کاز وے اور کراسنگ روڈ پانی میں ڈوب گیا۔ ندی کے پانی کی وجہ سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کو شہر سے ملانے والے دونوں آسان راستے بند کر دیئے گئے اور دونوں سڑکوں پر پولیس نے رکاوٹیں لگا دیں۔

کورنگی کازوے اور کراسنگ روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا سارا دباؤ قیوم آباد سے جام صادق برج پر آگیا،جہاں سے شہریوں مجبوراً منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرتے رہے۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ لوگوں پر رحم کریں ، کاز وے اور کراسنگ ندی پر برج کی تعمیر سے یہ مسئلہ با آسانی حل کیا جا سکتا ہے۔

ای بی ایم کاز وے نجی کمپنی کی جانب سے کورنگی انڈسٹریل ایریا تک آسان رسائی کے لیے تعمیر کیا گیا ہےجس سے یومیہ ہزاروں افراد شہر سے صنعتی علاقے میں آمد و رفت کرتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ محض تھوڑی سے حکومتی توجہ سے کراچی کے ہزاروں شہریوں کو موسم برسات میں شدید ٹریفک جام کی اذیت سے بچایا جاسکتا ہے۔

Related posts

پی پی نے خواتین کو وزیر اعظم اور اسپیکر جیسے عہدوں پر منتخب کرایا، بلاول بھٹو

Rauf ansari

ملک برباد ہورہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کرنی چاہیے، زلفی بخاری

Zaib Ullah Khan

لیگی ایم پی اے بلال یاسین کا آپریشن مکمل, حالت خطرے سے باہر

Hassam alam

Leave a Comment