Urdu
تازہ ترین دنیا

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کورونا کا شکار بن گئے

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کورونا کا شکار بن گئے ۔ ایرانی وزیر خارجہ کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کی صحت اچھی ہے اور وہ قرنطینہ میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کی ملاقاتوں کے پروگرام کو تبدیل کرنے کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔

Related posts

تنزانیہ کے کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Rauf ansari

امریکا میں نئی تاریخ رقم، اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

Hassam alam

مممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

Hassam alam

Leave a Comment