Urdu
پاکستان تازہ ترین کھیل

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، ارشد ندیم نجی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے ہیں۔

پاکستان پہنچنے پر ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر جویلین تھرو کرکے نیا ریکارڈ بنایا تھا جب کہ اسلامی یکجہتی کھیل میں ارشد ندیم نے اٹھاسی اعشاریہ پچپن  میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان پہنچ کر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ ملک کے لیے دو گولڈ میڈل جیت سکا، ٹوکیو اولمپکس کے بعد انجری ہوگئی تھی لیکن ڈاکٹروں نے بہت محنت کی، قوم کی دعائیں ساتھ رہیں تو اور بھی گولڈ میڈل جیتوں گا، نوجوانوں سے کہوں گا محنت کریں، محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایتھلیٹکس کا کوئی گراونڈ نہیں ہے، ایتھلیٹکس کا الگ گراونڈ ہو تو زیادی میڈلز ملنے کی امید ہے، میں زخمی تھا لیکن اس کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور گولڈ میڈل جیتا۔

صوبائی وزیرکھیل ملک تیمور نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دیا پئ، ارشد ندیم کے گاوں میں اسٹیڈیم بنائیں گے۔

Related posts

نصف صدی بعد ایک بار پھر چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی تیاریاں شروع

Nehal qavi

فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Hassam alam

پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس

Nehal qavi

Leave a Comment