Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا

پشاور: ایف آئی اے خیبرپختونخوا نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو طلب کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔

سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد، پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل اور خیبرپختو نخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان اور پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 18 اگست کو طلب کیا ہے۔

Related posts

کے پی: سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس منظور

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

Hassam alam

منی لانڈرنگ کیس،شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل نہ کرنےکا فیصلہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment