وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ دینی تعلیم کو بی اے تک لازمی کر رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں دینی کام شروع ہو چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کو بی اے تک لازمی قرار دے رہے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں دینی کام شروع ہو چکا ہے۔ پہلی جماعت سے بی اے تک تعلیم اور کتابیں مفت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں دین کا کام ہوا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیئے بین الاقوامی فورم پر بات کی۔
