Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سمندر پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں، انتظامی امور پر اختلاف ہے، رانا ثنا

سعودی عرب میں پاکستان قونصل خانے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں کیا صرف اس کے انتظامی امور پر اختلاف رائے ہیں جس پر الیکشن کمیشن اصلاحات کر رہا ہے

جدہ قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت پاکستان بھر کے معاملات کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ الیکشن مہم کی قیادت کریں گے اور بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے سمیت دیگر اہم امور ہر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ سعودی وزیر داخلہ 29 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

کمیونٹی کی جانب سے مسائل کے حل پر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جہاں سفارت خانے اور قونصلیٹ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔

Related posts

پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ، وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائیگا

Hassam alam

پنسلوینیا میں فائر فائٹر کے گھر آتشزدگی ، 03 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment