Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان آنے یا جانے والے مسافروں کیلئے کسٹم ڈیکلریشن فارم بھرنا لازمی ہو گا


ایف اے ٹی ایف قوانین کے نفاذ کے حوالے سے حکومت پاکستان کی ہدایات پر سول ایوی ایشن کی جانب سے عمل شروع کردیاگیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستان آنے یا بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کسٹم ڈیکلریشن فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف قوانین کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان آنے یا بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کسٹم ڈیکلریشن بشمول کرنسی ڈیکلریشن فارم بھرنا لازمی ہوگا۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بورڈنگ پاس کا اجراء کسٹمز ڈیکلریشن فارم سے مشروط ہوگا۔

پاکستانی ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کریں گے۔ پاکستان آنے والی فلائٹ کے دوران فضائی میزبان مسافروں کو کرنسی و کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کرنے کے حوالے سے مطلع کریں گے۔ بیرون ملک سے آمد پر کسٹمز کاونٹر پر ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل فراہم کرنا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز کو تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر عملہ متعین کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مسافروں کو کسٹمز اور ائیرلائنز کا عملہ رہنمائی فراہم کرے گا۔ فیٹف کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے سی اے اے کسٹمز اور ائیرلائنز سے مکمل تعاون کرے گا۔

Related posts

وزیراعظم نے صحافیوں کو دھمکی آمیز خط کے مندرجات سے آگاہ کردیا

Rauf ansari

ایسا پلان تیار کر رکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، وزیراعظم

Hassam alam

اسپیکر آئین کو پامال نہ کریں ورنہ آرٹیکل 6 لاگو ہوگا، شیری رحمان

Rauf ansari

Leave a Comment