Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی، شہریوں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، پرائس کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، خراب کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔

Related posts

ای سی پی کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

Rauf ansari

پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر لیا

Rauf ansari

Leave a Comment