Urdu
تازہ ترین دنیا

مقبوضہ کشمیر، پولیس نےایک اور مسلمان قیدی کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور قیدی جعلی مقابلے میں قتل کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک سیاسی قیدی محمد علی حسین کو جموں کی کوٹھبلوال جیل سے حراست میں لے کر ٹوف ارنیا کے علاقے میں لایا اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی عسکریت پسند قیدی جموں کے ارنیا کے علاقے ٹوف میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مارا گیا۔ جیل سے دور ایک مقام پر محمد علی حسین کا قتل بھارتی فورسز کے ماورائے عدالت قتل کا ایک اور گھناؤنا عمل ہے۔

Related posts

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کورونا کا شکار بن گئے

Rauf ansari

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 241 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

کورونا کیسزمیں کمی جبکہ اموات میں اضافے کا رجحان برقرار

ibrahim ibrahim

Leave a Comment