کراچی: وزیر سندھ برائے محنت سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ سعید غنی کی جانب سے استعفیٰ بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔ استعفی کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلی صاحب نے کرنا ہے۔
