Urdu
تازہ ترین دنیا

شام میں دھماکا، 19 افراد جاں بحق

دمشق: شام کے شمالی علاقے کی ایک مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی ایک مارکیٹ میں زور دار دھماکہ ہوا۔ جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔

Related posts

کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد800 سے زائد ہو گئی،

Hassam alam

چارسدہ میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی سمیت 3 افراد گرفتار

Hassam alam

روس کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment