Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ارکان پارلیمنٹ ، بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پرمعاہدہ ہوگیا۔ ایل او آئی کے تحت بیورو کریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ شفافیت اوراحتساب کے لئے الیکٹرونک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کیا جائے گا۔

بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات بھی عوام کے لئے جاری کی جائیں گی۔ گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ملازمین کے بیوی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلریشن تک شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related posts

کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے نئے وائرل انفیکشن کا انکشاف

Rauf ansari

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی

Hassaan Akif

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment