Urdu
تازہ ترین دنیا

بنگلہ دیشی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس پر فائرنگ

بنگلہ دیشی سرحد کے قریب بھارتی فورس پر فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک۔ فائرنگ تری پورہ کے سرحدی علاقے میں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ تری پورہ کے سرحدی علاقے میں ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کا 53 سالہ ہیڈکانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ حملہ آوروں کے بارے واضح معلومات نہ مل سکیں۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ نیشنل لبریشن فرنٹ آف تری پورہ کے علیحدگی پسندوں نے کیا۔

بھارتی حکام نے دعوی کیا کی علیحدگی پسندوں نے حملے کے لئے بنگلہ دیش کی سرزمین استعمال کی ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی مشرقی ریاستوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز پر تواتر سے حملے ہو رہے ہیں۔ چند دن پہلے یوم آزادی پر بھی ریاست آسام میں علیحدگی پسندوں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کر کے دو فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

Related posts

ممنوعہ فنڈنگ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،فرخ حبیب

ibrahim ibrahim

پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

Hassaan Akif

فرانسیسی فری ڈائیور نے گہرے ترین پانی میں غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

Hassam alam

Leave a Comment