Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

ایف نائن میں ریلی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر قوم میری کال پر حقیقی آزادی کیلئے نکلی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج 26 سال کی سیاست میں پہلی بار زندہ قوم دیکھ رہا ہوں، پاکستانیوں کو پہلی بار زندہ قوم کے طور پر دیکھ رہا ہوں، ایک سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے، بیدار ہے، شعور آگیا۔

شہباز گل پر تشدد اور ریمانڈ کے معاملے پر انہوں نے پولیس افسران اور مجسٹریٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑنا تم پر کیس کرنا ہے، مجسٹریٹ صاحبہ بھی تیار ہوجائیں، آپ کیخلاف بھی ایکشن لیں گے، آپ سب کو شرم آنی چاہئے، شہباز گل پر کیس ہوسکتا ہے تو ہم فضل الرحمان، نواز شریف، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف سمیت سب پر کیس کرنے جارہے ہیں۔۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے قا نون کی بالادستی کی دھجیاں اڑاد دیں، ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ قانون اور آئین پر عمل کروائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز گل پر 2 دن تک تشدد کیا گیا، جتنا مرضی خوف پھیلانے کی کوشش کریں، میڈیا اور سوشل میڈیا کو دبانے کی کوشش کریں، دھمکیاں دیں، چیلنج کرتا ہوں کہ جو مرضی کرلیں آزادی چاہنے والے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے آپ کو تو سازش کا پتہ چل گیا ہوگا،جو ظلم کرتا ہے پوچھنے پر کہا جاتا ہے کہ ہمیں تو پیچھے سے حکم آیا تھا۔

Related posts

آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا، 186 کا ہوگیا

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایل7: لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment