این اے 245کراچی میں پولنگ جاری

کراچی این اے دو سو پینتالیس میں پولنگ جاری ہے۔ یہ نشست عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے دوسوپینتالیس کراچی میں ضمنی انتخاب کے دنگل کا آغاز ہوگیا۔ پولنگ شام پانچ تک جاری رہے گی۔ حلقے میں دو سو تریسٹھ پولنگ اسٹیشنز ہیں جس میں سے دو سو ایک انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ پندرہ ہزار ہے۔

ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ حلقے میں پی ٹی آئی کےمحمود مولوی، ایم کیو ایم کےمعید انور، تحریک لبیک کےمحمد احمد رضا، پی ایس پی کے سید حفیظ الدین مدمقابل ہیں جبکہ فاروق ستار سمیت آٹھ آزاد امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کےعامر لیاقت کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More