Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

ویب ڈیسک: ی ترکی میں چونکا دینے والے واقعے میں ایک دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 10 اگست کو ترکی کے شہر بنگول کے قریب کنتار گاؤں میں پیش آیا۔ کمسن بچی اپنے گھر کے باہر صحن میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران بچی نے چیخ ماری جسے سن کر پڑوسی بھاگتے آئے۔

رپورٹ کے مطابق پڑوسی جب بچی کے پاس پہنچے تو انہوں نے بچی کے ہاتھ میں سانپ دیکھا جس پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے جب کہ سانپ نے بچی کے ہونٹ پر کاٹا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سانپ بچی کے کاٹنے سے موقع پر ہی مر گیا جب کہ بچی کو فوری طور پر بنگول میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے 24 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعد ازاں گھر بھیج دیا گیا۔

Related posts

حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

Hassam alam

صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت

Hassam alam

پی پی رہنماؤں نےعمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

Rauf ansari

Leave a Comment