سندھ کے تمام متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حالی بارشوں سے پورا سندھ متاثر ہوا ہے اور سندھ کے تمام متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے رہے ہیں۔ سندھ کو وفاقی حکومت سے مدد کی اشد ضرورت ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران 177 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ سندھ کے منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر جگہ سڑکوں پر موجود ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور سندھ حکومت اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے۔ عوامی نمائندے ہر جگہ موجود ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نےکہا کہ سندھ میں رواں سال ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں ہیں۔ حالیہ بارشوں سے پورا سندھ متاثر ہوا ہے اور سندھ کے تمام متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے رہے ہیں۔ سندھ کو وفاقی حکومت سے مدد کی اشد ضرورت ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران 177 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ بیراجوں میں پانی سطح بلند ہونے کی وجہ سے چھ لاکھ کیوسک تک پانی بیراجوں میں آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مشکل صورت حال کے دوران غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جس نے مشکل وقت میں لوگوں کو چھوڑا اس نےجرم کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More