پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں،عمران خان ایک آئین شکن ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی آئین شکنی پر مہر لگائی۔ عمران خان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے، عمران خان نے مودی سے فنڈ لیکرتعریف کی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت نے فنڈنگ کی، عمران خان کا اصل چہرہ گوگی اور شہباز گل ہیں جس کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،
سعید غنی نے کہا کہ آج اسٹیبلشمنٹ اگر اپنا اصل کام کر رہی ہے تو ان کو تکلیف ہے۔ یہ نئی بات نہیں بلوچستان میں ریلیف کاروائیوں کے دوران فوجی شہید ہوئے، پوری قوم سوگ میں تھی، پی ٹی آئی نے اس واقعے پر منفی مہم چلائی،
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تقریر میں آئی جی اسلام آباد اور خاتون جج کو دھمکیاں دیں، وہ دھمکیاں دیتا ہے پھر کچھ لوگ پالے ہوئے ہیں وہ اس کو آگے بڑھاتے ہیں۔