اسٹاک مارکیٹ میں مندی 42 ہزار کی حد گنوا دی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 42ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 443پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار826پربند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر345 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 255کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ72کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 43,314 جبکہ کم ترین سطح 42,787 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 216روپے سے تجاوز کر گیا۔ ڈالر کی قیمت میں دو روپے ایک پیسے کے اضافے کے بعد 216 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔ جمعہ کو ڈالر 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More