Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری بارش متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ دورہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلٰی سندھ کے ہمراہ ٹیکنالوجی کالج میں بارش متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ دورہ کیااور چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ان کی مرضی کے مطابق کچا یا پکا ہوا کھانا دیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نےلاڑکانہ میں قائم بارش متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے سیلاب متاثرین کے مسائل دریافت کیے اور متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ ان کی بھرپور مدد کرے گی اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے متاثرین کو دوبارہ آباد کاری میں بھی مدد کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں نظر محلے میں بھی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سے ملاقات کی، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین پیپلز پارٹی محبت کا اظہار کیا اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔

Related posts

افغانستان کے امن سے خطہ کا امن جڑا ہوا ہے، شہباز شریف

Nehal qavi

امریکانے قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات منسوخ کردئیے

Rauf ansari

سندھ میں اومی کرون کیسز میں اضافہ ہونے لگا

Hassam alam

Leave a Comment