وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر سے ملاقات کیلئے دیوان امیری پہنچ گئے

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر آج امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کیلئے دیوان امیری پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر میں دو روزہ دورے پر موجود ہیں جہاں وہ آج قطری امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کیلئے دیوان امیری پہنچ گئے ہیں۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کو امیری گارڈز کی طرف سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم اور امیرقطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پربات ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More