اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا گیا
سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل کےوکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ پولیس نے شہباز گل کے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا۔اسلحہ کے مقدمہ میں جوڈیشل کی استدعا ہے۔ہر روز پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔ملزم کاپولوگرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔
