Urdu
تازہ ترین کاروبار

اسٹیٹ بینک کی چھوٹے درجوں کی صنعتوں کیلئے قرض اسکیم متعارف

کراچی: اسٹیٹ بینک نے رہن سے چھوٹے اور درمیانے درجوں کی صنعتوں کے لیے قرض اسکیم متعارف کروادی۔بینکوں نے ایس ایم ایز کے لیے رہن سے پاک اسکیم پرکام کا آغاز کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجوں کی صنعتوں کے لیے رہن سے پاک قرض اسکیم صاف متعارف کروادی ۔بینکوں نے چھوٹے اور درمیانے اداروں کے لیے رہن سے پاک اسکیم صاف پرکام کا آغاز کردیا

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے حکومتِ پاکستان کی مددسے اسکیم متعارف کرائی۔پہلی بار ایس ایم ایز کے لیے رہن سے پاک قرض کی جامع اسکیم متعارف کرائی گئی۔اسکیم کے حصول کیلئے 20بینکوں نے اپنی قسمت آزمائی۔

مرکزی بینک کے گورنر نے بتایا کہ اسکیم کے تحت ایس ایم ایز 1کروڑ روپے تک کی ضمانت سے پاک فنانسنگ حاصل کرسکیں گی۔جس میں چار زمروں کے 8 بینک قرضوں کی بلندترین فراہمی اور سب سے زیادہ ایس ایم ایزکو قرضے دینے کی بنیاد پرکامیاب رہے۔

Related posts

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

Rauf ansari

عمران خان کے کراچی جلسے کا مقام تبدیل، جلسہ شاہراہ قائدین پر ہو گا

Nehal qavi

موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنادی، شیری رحمان

Rauf ansari

Leave a Comment