Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان میں بارشوں کے باعث سیلاب سے مزید چار افراد جاں بحق

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چار افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سےہونے والے حادثات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو سو چونتیس ہوگئی ہے۔

صوبے میں اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔ سب سے زیادہ ستائیس ہلاکتیں کوئٹہ میں ہوئی ہیں لسبیلہ میں اکیس اور سترہ افراد پشین میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اٹھانوے افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طورپربلوچستان میں ستائیس ہزار سات سو سینتالیس مکانات کونقصان پہنچا ہے ایک لاکھ سات ہزار تین سو ستتر سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے، اب تک مجموعی طور پر دو ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

Related posts

افغانستان کی عبوری کابینہ میں مزید 27 وزراء کی شمولیت

Rauf ansari

جدہ ائیرپورٹ کے نارتھ ٹرمینل پر غیر معمولی رش

ibrahim ibrahim

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان

Nehal qavi

Leave a Comment