Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کیخلاف دہشتگردی کا ؐمقدمہ درج کرنا پاکستان کے قانون کی توہین ہے، رہنما پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے رہنماوں کی حکومت پر لفظی گولہ باری کہتے ہیں تقریر کرنے پر لیڈر کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے، قوم حقیقی آزادی کی جنگ میں کامیاب ہوگی۔ پاکستان کی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ سب سے مقبول لیڈر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ عمران خان نے تقریر میں واضح کہا تھا کہ ہم قانونی ایکشن لیں گے، اس کے باوجود دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا پاکستان کے قانون کی توہین ہے۔ پاکستان کی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے مطابق عمران خان پر بنایا جانے والا کیس بالک غلط ہے۔حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ دس ستمبر تک اس حکومت سے جان چھڑا لیں گے۔ عمران خان کیخلاف مقدمے کا معاملہ کل ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی بوکھلاہٹ ان کے چہرے سے عیاں ہے، کیا عمران خان پر مقدمات کرنے سے سیلاب زدگان کی مدد ہو رہی ہے؟ کیا مقدمات کرنے سے ڈالر نیچے جارہا ہے؟ معیشت اوپر جارہی ہے؟ ستمبر میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیے۔ پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔عمران خان کا سب سے بڑا اثاثہ یہ قوم ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی اجلاس، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل

Rauf ansari

حصص بازار میں تیزی، 100 انڈیکس 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا

Rauf ansari

کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے،علی زیدی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment