آرمی چیف آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات کرینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More