Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ہدایت پر پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کردیا۔ پاک فوج کے ساڑھے سات ہزار سے زائد جوان متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی پچاس کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاک فوج کی جانب سے راشن کے پانچ ہزار چار سو ستاسی پیکٹس اور بارہ سو ٹینٹس تقسیم کئے گئے۔ پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں پچیس فیلڈ میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں ابتک پچیس ہزار مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ متاثرین کو امدادی اشیا کی فراہمی کیلئے ایک سو سترہ ریلیف کیمپس بھی قائم کئے گئے۔

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا اکھٹی کرنے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں پاک فوج نے کلیکشن پوائنٹس بھی قائم کئے ہیں۔ پاک فوج کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے رابطوں کیلئے آرمی فلڈ ریلیف کوارڈینیشن سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔

Related posts

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا

Hassam alam

خانیوال، ٹرالر کی زد میں آ کر تین نوجوان جاں بحق

Nehal qavi

قومی ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 51 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Hassam alam

Leave a Comment