Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے، عمر سرفراز چیمہ

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کالا باغ ڈیم کو دشمنوں نے سیاست کی نذر کردیا گیا، اگر صاف شفاف الیکشن کے بعد آئے تو صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرکے کالا باغ ڈیم بنائیں گے۔

محکمہ تعلقات عامہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں 75 ہزار افراد کو علاج معالجے اور 45 ہزار افراد کو راشن فراہم کیا جاچکا ہے پنجاب کے چار اضلاع سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آبی وسائل پر صوبوں کو لڑوایا گیا کے پی اور سندھ میں غلط فہمیاں ڈالی گئیں کالا باغ ڈیم کو دشمنوں نے سیاست کا نشانہ بنایا۔ اگر ہم آئے تو صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کر کے کالا باغ ڈیم بنائیں گے۔

مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان سیلاب زدگان کے ریلیف اقدامات کی نگرانی کے علاوہ ضمنی انتخابات کی کمپین بھی کررہے ہیں مخالفین خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں بھاگنے کا راستہ نظر نہیں آ رہا۔

Related posts

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے459 کیسز رپورٹ

Hassam alam

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

Hassaan Akif

وزیر اعظم عمران خان کی بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment