Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیکرٹری سلامتی کونسل ازبکستان کا طورخم بارڈر اور کاکول اکیڈمی کا دورہ

اسلام آباد: سیکرٹری سلامتی کونسل ازبکستان نے وفد کے ہمراہ طورخم بارڈر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے۔ ازبک وفد کو سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے بارڈر ٹرمینل سے متعلق بریف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک سلامتی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے وفد کے ہمراہ طورخم بارڈر اور کاکول اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک وفد کو سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے بارڈر ٹرمینل سے متعلق بریف کیا گیا۔ ازبک وفد نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ازبک وفد نے انسداد دہشتگردی، قبائلی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔

Related posts

ملک بھر میں کورونا کے مزید چھ مریض انتقال کر گئے

Nehal qavi

سیالکوٹ افسوسناک واقعے میں انصاف ہر صورت ہوگا، عثمان بزدار

Hassam alam

ڈپٹی اسپیکر غیر آئینی رولنگ نہ دیتے تو عدالت مداخلت نہ کرتی،مرتضی وہاب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment