ملک بھر سیلابی ریلوں کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 119 افراد جاں بحق

پورے ملک میں سیلابی ریلوں نے قیامت برپا کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو انیس افراد جاں بحق۔

بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے پورے ملک میں تباہی مچا دی بلوچستان اور سندھ میں قیامت کا منظر۔ سیلابی ریلوں کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک سو انیس افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ اکہتر افراد زخمی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق چودہ جون سے اب تک بارشوں اور سیلابی ریلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار تینتیس ہوگئی جبکہ پندرہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ تین سو انتالیس افراد جاں بحق ہوئے۔ اربوں روپے مالیت کے آٹھ لاکھ سے زائدمویشی ہلاک۔ ساڑھے نو لاکھ سےزائد مکانات کونقصان پہنچا۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تیار فصلیں تباہ ہونےسے ملک میں غذائی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More