پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس


اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرحکومت پاکستان اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے تنظیم کے رکن ممالک، انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More