Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا بلوچستان سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب کی گرانٹ کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لیئے دس ارب کی گرانٹ کا اعلان۔ آج انہوں نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آج بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ جعفرآباد کے گاؤں حاجی اللہ دتہ دینو پہنچے ان کے ہمراہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو سیلاب سے پہنچنے والی تباہی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیئے جانے والی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ حکام کی جانب سے ان کو بتایاگیا کہ بلوچستان میں 9 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی، دو ہزار سے زائد سڑکیں اور 65 ہزار سے زائد گھر سیلاب سے بہہ گئے ہیں یا شدید نقصان پہنچا ہے۔ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں بلوچستان کے لیئے دس ارب کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کہیں زیادہ بدترین ہے۔ تمام وسائل بروئے کار لاکر متاثرین کی امداد کر رہے ہیں۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکرگزار ہیں۔اس سے قبل شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

Related posts

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد اضافہ کردیا

Rauf ansari

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج رات بات چیت کا امکان

Zaib Ullah Khan

چکوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

Hassam alam

Leave a Comment