دبئی: ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کپتان بابراعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
فاسٹ باولر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ پاک بھارت میچ میں دستیاب نہیں۔
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔
کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روندر جدیجہ، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔
