Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نام نہاد ریلیف پیکج بھی جھوٹ کا پلندہ ہے،شہباز شریف

اسلام آباد: شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وعدوں اور بجٹ کی طرح ان کے نام نہاد ریلیف پیکج بھی جھوٹ کا پلندہ ہیں،کیا بجٹ دیتے ہوئے نہیں کہاگیا تھا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے اب قوم سے خطاب میں پٹرول مہنگا ہونے کا اعتراف کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب پٹرول مزید مہنگا ہوگا، بجلی گیس کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی کیسے نہیں ہوگی،دو دن میں چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ ہوا ، جھوٹے وعدے کرنے والی حکومت کی کسی بات پر قوم کو اعتماد نہیں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں چینی کا ذخیرہ پندرہ روز کا رہ گیا ہے،مہنگائی کا تاریخی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد خطاب کی نہیں، ناکامی کے اعتراف کے ساتھ استعفی دینے کی ضرورت ہے،یہ حکومت عوام کی گردن پر چھری چلا کر کہتی ہے کہ ریلیف دے رہے ہیں،قوم کو یہ سبق یاد ہوچکا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے،آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کرنے والی حکومت ایک سوبیس ارب سبسڈی پیکج دینے کا دھوکہ دے رہی ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرکٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان فور نیشن سیریز کا پلان

Rauf ansari

پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں ڈالنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے، شاہ محمود قریشی

Zaib Ullah Khan

یوکرائن مسئلے پر نیٹو اور روس کے درمیان جنگ کے خلاف برسلز میں مظاہرہ

Rauf ansari

Leave a Comment