نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہوجائےگی۔
واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔