Urdu
تازہ ترین کھیل

تکلیف ہے نسیم شاہ سے 19 سال کی عمر میں چار اوورز نہیں ہو رہے، محمد حفیظ

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے سب سے زیادہ یہ تکلیف ہے کہ نسیم شاہ سے 19 سال کی عمر میں چار اوورز نہیں ہو رہے۔

پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کم عمر ہیں لیکن پانچ مرتبہ انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کب تک نظام پر ملبہ ڈالتے رہیں گے، کھلاڑی کو اپنی فٹنس کا خود خیال رکھنا ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ سسٹم ان کا خیال نہیں رکھ رہا۔

حفیظ نے کہا کہ اگر کوئی بندہ چالیس یا تیس سال کی عمر میں فٹ ہے اور کھیل رہا ہے تو آپ کو پسند نہیں آتا۔

اس موقع پر سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ نسیم شاہ پر این سی اے میں بہت کام ہوا ہے،ان کا ایکشن بہت بہتر ہو گیا ہے، اس ایکشن کے ساتھ ان کے جسم کے ہم آہنگ ہونے پر وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ 22 یا 23 سال کی عمر تک ایسے کرکٹرز کی انجری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

Related posts

حکومت کا بیرونی سازش کے الزام پرانکوائری کمیشن بنانے کافیصلہ

Rauf ansari

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے

Hassam alam

حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے، شاہد خاقان عباسی

Hassam alam

Leave a Comment