پاکستان نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کیلئے اب تک مجموعی طور پرایک کھرب، 31 ارب روپے کی نقد امداد حاصل کرلی اور مزید امداد کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مالی امداد کیلئے غیر ملکی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 82 ارب روپے سے زائد کی امداد دی جبکہ اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ساڑھے 35 ارب روپے۔ امریکا نے ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد اور ایشین ڈولپمنٹ بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے جاری کیے۔ اسی طرح یو ایس ایڈ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 24 کروڑ 42 لاکھ روپے جبکہ چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے چھ کروڑ 66 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی۔ چین کے امدادی ادارے نے چھ کروڑ 66 لاکھ روپے جاری کیے۔یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 30 کروڑ روپے کی امداد دی۔برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 33 کروڑ 30 لاکھ روپے، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ نے بھی 66 کروڑ 60 لاکھ روپے امداد دی۔
پاکستان کو اقوام متحدہ، ترکی، جاپان اور چین نے ٹینٹ، ادویات، تعمیر نو کے لئے معاونت سمیت دیگر معاملات میں بھی امداد کی یقین دہانی کرادی جبکہ پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر 131 ارب روپے (ایک کھرب، 31 ارب روپے) کی نقد امداد حاصل کرلی ہے۔
