Urdu
پاکستان تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر رہائشی عمارت مکہ ٹیرس کو توڑنے کا آغاز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر رہائشی عمارت مکہ ٹیرس کو توڑنے کا آغاز کردیا گیا۔ ایس بی سی اے اور پولیس نے مکہ ٹیرس توڑنے کے حوالے سے آپریشن شروع کیا تو علاقہ مکین مزاحمت پر اتر آئے۔ پولیس اور مکینوں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھی گئی ۔

عدالتی حکم کے بعد کے الیکٹرک نے 14 فلیٹوں پر مشتمل عمارت کی بجلی کاٹ دی ہے تاہم رہائشیوں نے عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا۔ ایس بی سی اے کی جانب سے عمارت مسمار کرنے کے عمل کا آغاز کرنے کے بعد رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث عمارت کا غیر قانونی حصہ گرانے کا کام روک دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے کراچی کے نسلہ ٹاور کو بھی بارود سے گرانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے عمارت گرانے کے لیے کمپنیوں کو طلب کرلیا ہے۔

Related posts

عمران ملک کے لیے خطرہ ہے،سعید غنی

ibrahim ibrahim

عامر لیاقت کی میت بغیر پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے

ibrahim ibrahim

صدرعارف علوی کا جی 7 سیکٹر میں احساس ون ونڈو مرکز کا دورہ

Rauf ansari

Leave a Comment