Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک فوج کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی: 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی

اسلام آباد: پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے 6 ستمبر کو یوم دفاع وشہدا کی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے جس کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوتی ہے، مرکزی تقریب میں شہدا کے خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

Nehal qavi

کورونا وائرس سے مزید 04 افراد جاں بحق

Hassam alam

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment