Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پرویز الٰہی سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،سیلاب متاثرین کیلئے3سوملین امداد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے ملاقات کی، چینی قونصل جنرل نے سیلاب متاثرین کے لئے 300 ملین روپے کی مالی امداد کااعلان کیا۔

ایوان وزیراعلی میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے چین کی حکومت اور پاکستان میں چین کے سفیر کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا، چین کے قونصل جنرل نے پنجاب میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اورمتاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کے عزم کااعادہ کیا۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سی پیک پراجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات میں چینی قونصل جنرل نے متاثرین سیلاب کے لئے مالی امداد کااعلان کیا۔ چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ لاہورمیں چینی قونصل جنرل آفس کی طرف سے متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداد دیں گے۔

چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ مختصر عرصے میں چودھری پرویز الٰہی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تعاون پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا سیلاب زدگان کے لئے ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان بھجوانا قابل تحسین ہے۔

Related posts

ای وی ایم اور آر ٹی ایس کے استعمال پر کمیٹیاں بنادی ہیں

Hassam alam

مسلم لیگ ن آج فتح جنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Rauf ansari

تحریک انصاف موجودہ بحران سے مزید طاقتور ہوکر نکلے گی

Hassam alam

Leave a Comment